جائیداد کے تنازع پر بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا

فیصل آباد میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے اپنی 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر سفاک بھائی نے اپنی دو بہنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بہنوں کی وراثت اپنے نام کرانا چاہتا تھا، جن کے انکار پر اس نے ان پر فائرنگ کر دی۔
مقتولہ نازیہ اور شازیہ نرس تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مفرورملزم عاطف کوتلاش کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.