میرے انٹرویوکو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،مشیرتجارت

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدنے سی پیک کے حوالے سے دیے گئے انٹرویو پر وضاحت پیش کردی ہے انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے میرے انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے۔
دوسری جانب وزات تجارت نے بھی عبدالرزاق داوٴد سے متعلق فنانشل ٹائمز کی خبر کی تردید کرتےہوئے کہاکہ سی پیک کے مستقبل پر پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق ہے، پاکستان سی پیک کو رول بیک نہیں کررہا، پاکستان نے چین کے وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سی پیک قومی ترجیحی منصوبہ ہے،وزیر اعظم کے مشیر کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چھاپا گیا ہے

تبصرے بند ہیں.