سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، شہباز شریف

0

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت کی فیصلہ سازی کی قوت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان ہوا جس پر ہم نے آواز اٹھائی تو وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں۔

شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہونے والی تزئین و آرائش کا جائزہ لیاچیمبر کے جائزے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہاکہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) گیم چینجر ہے جس کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، قوم کے ساتھ یہ زیادتی نہ کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہوگا جس سے زراعت اور کاروبار کو فروغ ملے گا، یہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تحفہ ہے لہٰذا اس کو منجمند کرکے کفران نعمت نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ اب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کرنے کی خبر آئی، حکومت فیصلہ کرکے پیچھے ہٹنے سے کیا تاثر دے رہی ہے؟ ۔