حامد میر کا ڈیم فنڈز میں 10لاکھ دینے کا اعلان

0

 

اسلام آباد: معروف صحافی حامد میر نے ڈیم فنڈ میں 10لاکھ روپے عطیہ کر نے کا اعلان کردیا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میں بھی بھا شا ڈیم میں کچھ حصہ ڈالا رہا ہوں ، اسی دوران انہوں نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور انہیں جیب سے ایک چیک ملا ،

حامد میر نے پروگرام میں شریک مہمانوں کو چیک دکھاتے ہو ئے کہاکہ یہ جو چیک مجھے ملا ہے میں ابھی اسے بھر دوں گا اور دیا مر بھاشا ڈیم کیلئے سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے فنڈ میں 10لاکھ روپے دے رہاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ رقم میری ذاتی ہے اور میری ذات کی طرف سے ہے ،یہ پیسے ادارے کی طرف سے نہیں ہیں جبکہ ہم کوشش کریں گے کہ ادارے کی جانب سے کچھ رقم جمع کر کے دی جائے۔