ایشیا کپ :قومی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

0

 

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ2018میں شرکت کے لئے لاہور سے دبئی روانہ ہوگئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پروازای کے ۔623 سے روانہ ہوگئی۔

پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ،شعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل ،شاداب خان، محمد نواز ، فہیم اشرف،جنید خان، عثمان شنواری ، شاہین شاہ آفریدی ،شاداب خان، حسن علی ، محمد عامر شامل ہیں۔ایشیا کپ 15 سے 28ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلاجائے گا، ایونٹ کا سب سے بڑا معرکہ 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔