وفاقی کابینہ میں توسیع، 6 نئے وزراء نے حلف اٹھالیا

0

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 6 نئے وزرا اور وزرائے مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے نئے وزرا کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی،تقریب کے دوران علی محمد خان، عمر ایوب اور حیدر علی زیدی نے وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ایوان صدرمیں کیا گیا جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا سے حلف لیا۔
یاد رہے کہ 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی ابتدائی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جبکہ اُسی روز 5 مشیروں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، جس کے بعد یہ تعداد 21 ہوگئی تھی۔
بعدازاں شہریار آفریدی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔
اور آج 6 نئے وزراء اور وزرائے مملکت کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی کُل تعداد 28 ہوگئی ہے۔