نائن الیون حملوں میں جان سے جانے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا،ٹرمپ

0

واشنگٹن : نائن الیون حملوں میں جو لوگ جان سے گئے وہ امریکیوں کے دل میں بستے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں نائن الیون حملوں کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کا مستقبل ہمارے دشمنوں نے نہیں ہیروز نے لکھا ہے،انہوں نے کہاکہ میرا سارا پیار حملوں میں جان قربان کرنے والوں کے لیے ہے، حملوں میں جان قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔