کلثوم نوازکےانتقال پرنریندرمودی کانوازشریف کےنام تعزیتی پیغام

0

اسلام آباد: لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے، خط میں نریندر مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں لکھا کہ بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔
نریندر مودی نے لکھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے۔