ساف فٹ بال ، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ڈھاکہ:منویر سنگھ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے ساف فٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو3-1 کی شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا۔ سومیت پاسی نے بھارت کا تیسرا جبکہ پاکستان کا واحد گول کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل محمد علی نے کیا۔
بارش کے باعث گرائونڈ کی حالت انتہائی خستہ تھی، کھلاڑیوں کا گیند پر کنٹرول بالکل بھی نہیں رہا، کیچڑ اور پھسلن کی وجہ سے کئی کھلاڑی گرے اور زخمی ہوئے جنہیں اسٹریچر پر لٹا کر گرائونڈ سے باہر لیجایا گیا۔
ابتدائی دو میچوں میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور پاکستان کے پاس بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کا سنہری موقع ہاتھ آیا لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کی دفاعی حکمت عملی نے انہیں بھارت کے خلاف پہلی کامیابی سے بھی محروم کردیا۔
پاکستانی ٹیم پہلے ہاف میں تو دفاعی حکمت عملی کے باعث کوئی گول نہ کھا سکی لیکن دوسرے ہاف میں اوپر تلے تین گول کھا کر ایونٹ سے آئوٹ ہوئی۔کھیل کے اختتام سے دو منٹ قبل پاکستان کا واحد گول محمد علی نے کرکے اسکور 3-1 کیا۔

تبصرے بند ہیں.