تحریک انصاف کو 100دن دینا چاہتے ہیں:ناصر حسین شاہ

0

 

کراچی:پیپلز پارٹی کے ر ہنما ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ 15دن میں سب کچھ ٹھیک کردیں، ہمارے پاس بھی تحریک انصاف کے خلاف بہت سے باتیں ہیں لیکن ہم ان کو 100دن دینا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جب کسی سیاسی رہنما پر کوئی کیس بنتاہے تو بڑی باتیں کی جاتی ہیں لیکن بعد میں کچھ سامنے نہیں آتا ۔ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے بڑاشور مچا تھا اور بھارت تک کے معاملات میں ملوث ہونے کی باتیں کی گئی تھیں لیکن بات میں کچھ نہیں نکلا ۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمارے پاس تحریک انصاف کے خلاف کرنے کی بہت سے باتیں ہیں لیکن ہم ان کو 100دن دینا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ وہ 15دن میں سب کچھ ٹھیک کردیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کوئی بھینس یا گدھا ، گھوڑا نہیں ہے ، گورنر ہاؤس میں لوگوں کو لان وغیر ہ دکھایا جاتاہے اور وہاں کچھ نہیں ہے ، یہ سوائے سستی شہرت حاصل کرنے کے کچھ نہیں ہے ۔سندھ کے حوالے سے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بہت سے غلطیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر لگائے جانے والے الزامات میں اکثر مفروضات پر مشتمل ہیں۔