گجرات:طلبہ گروپوں میں تصادم ،1جاں بحق

 

گجرات:گورنمنٹ سویڈش کالج گجرات کے 2 طلبہ گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گجرات کے گورنمنٹ سویڈش کالج کے 2 طلبہ گروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر خونی تصادم ہوا۔ ارسلان نامی طالبعلم کی فائرنگ سے سیکنڈ ائیر کا طالبعلم بنیامین شدید زخمی ہوا۔

جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ، دو طرفہ لڑائی میں لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا بھی خوب استعمال ہوا جس سے 10 کے قریب طلبہ زخمی ہوئے، پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔

تبصرے بند ہیں.