کراچی میں ناجائز تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن

0

 

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات ناصرف مسمارکی جائیںگی بلکہ ملوث افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے تمام ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز کو دئیے گئے احکامات پر کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بلا تفریق کارروائی کا حکم جاری کر دیا ۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ڈائریکٹرز ایک کیٹیگری میں 10 کیسوں کی تفصیلات فراہم کریں اور 14 ستمبر سے قبل دیے گئے تمام ٹاسک مکمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر، تعمیر شدہ اور قبضہ کی گئی جگہوں کا معاملہ مرحلہ وار حل کیا جائے۔