ترک وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد

0

 

اسلام آباد:ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ،میولوت چاوش اولو وزیر اعظم سمیت عسکری قیادت اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت کو ترک صدر طیب رجب اردگان کا پیغام پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ پاکستان کے دور ے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔

 

ترک وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت کو ترک صدر کا پیغام پہنچائیں گے۔ترک وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں عالمی امور، دوطرفہ تعاون اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اعلیٰ میں وفود کے سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے جن میں تجارت ،باہمی تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔