حلالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی خاتون پرحملہ

0

 

نئی دلی :بھارت میں حلالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی خاتون پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تیزاب پھینک دیا ، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بلند میں حلالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی مسلم خاتون پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تیزاب سے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں خاتون بری طرح جھلس گئی ۔اطلاع پر پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی گئی-

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون دہلی کی رہنے والی ہے اور اس کا سسرال بلند شہر کے اگوتا تھانہ کے علاقہ جولی گڑھ کا رہائشی ہے،متاثرہ خاتون کا اپنے سسرال اور شوہر سے 3 طلاق کا کیس چل رہا ہے، متاثرہ خاتون اپنے شوہر پر 3طلاقیں دینے کے بعد دیور سے حلالہ کرنے پر مجبور کر نے کاالزام عائد کرچکی ہے۔