سڑک معائنہ: مئیر کراچی سے شہری الجھ پڑا

 

کراچی : مئیر کراچی سید وسیم اختر ایف بی ایریا میںزیر تعمیر سڑک کا معائنہ کرنے پہنچے تو شہری ان سے الجھ پڑا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں ایک شہری مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی سید وسیم اخترسے الجھ پڑا ،جس پر میئر کراچی کے ہمراہ اعلیٰ حکام نے کہا کہ تمیز سے بات کریں ۔

جس پر شہری نے کہا کہ میں پروفیسر ہوں آپ مجھے تمیز سکھانے کی بات کر رہے ہیں-شہری کا کہنا تھا کہ اس سڑک پر بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،شہری میئر کراچی سے بلدیاتی مسائل پر گفتگو کرنا چاہتے تھے لیکن تلخ لہجے کی وجہ سے میئر کراچی کو بھی غصہ آگیا ۔

تبصرے بند ہیں.