لاہور:بے قابو ٹرک نے2افرادکو کچل دیا

0

 

لاہور:شاہدہ ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر پولیس اہلکار سمیت2افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدہ ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 50 سالہ افضل اور 47 سالہ آصف موقع پردم توڑ گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا کانسٹیبل افضل تھانہ ٹاون شپ میں تعینات تھا ۔