سندھ حکومت نےسرکاری ملازمت کیلئےعمر15سال کی رعایت کی منظوری دےدی

0

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 15 سال رعایت کی منظوری دے دی۔

اطلاعات کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق عمر میں 15 سال کی رعایت کا اطلاق پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی ملازمت کے لیے نہیں ہوگا جب کہ یہ رعایت یکم جولائی 2018 سے یکم جون 2020 تک دی گئی ہے۔