وفاقی حکومت کا 9اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ،

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں امام حسین اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہےجبکہ ہر سال یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اس بار بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے 9 محرم بروز جمعرات 20 ستمبر اور 10 محرم بروز جمعہ 21 ستمبر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.