’پاک بھارت کشیدگی سے سالانہ 35 ارب ڈالر کا نقصان ‘

نیویارک:عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کو سالانہ تجارت کی مد میں 35 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں دنیا کا سب سے کم معاشی انضمام پایا جاتا ہے، عالمی بینک نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ محاذ آرائی کے بجائے مصنوعی رکاوٹیں گرا کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا شروع کریں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی صورت میں جنوبی ایشیا کی ان دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارت کا حجم موجودہ 2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 37 ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق محصولاتی اور غیر محصولاتی رکاوٹیں ختم کرنے سے جنوبی ایشیائی ملکوں کے مابین تجارت 23ارب ڈالر سے بڑھ کر 67 ارب ڈالر ہوسکتی ہے، لیکن بھارت سمیت کئی ممالک آزاد تجارت کے بجائے محصولات میں اضافے کی راہ اپنا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.