امریکہ میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کے لئے حکمت عملی تیار

 

اسلام آباد: امریکہ میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو بے دخل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔رواں ماہ سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔جس کے بعد لاکھوں پاکستانی وطن واپس بھیج دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق امیگریشن کے نئے امریکی قوانین کے اطلاق کے بعدامریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ تاہم اس قانون کا اطلاق ایسے پاکستانیوں پر ہوگا جن کے ویزا میں توسیع کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں، امریکی سٹیزن اور امیگریشن سروسز کا کہناہے کہ اس قانون کا اطلاق امریکہ میں مستقل کام کرنے والے اور انسانی بنیادوں پر درخواست گزاروں پر نہیں ہوگا۔البتہ جن پاکستانیوں کی ایچ، ون بی ویز ا کے تحت درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں اور اس کے باوجود وہ امریکہ میں چھپ کررہ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ انتظامیہ نئے قوانین کے تحت ایسے تمام غیر ملکیوں کو نوٹس جاری کررہی ہے اور انکی درخواستوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال جاننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ایچ ون بی ویزا پالیسی کے تحت ایسے تمام پاکستانی جو امریکہ میں اپنے قیام کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہوں انہیں امریکی قوانین کے تحت سزا ہوسکتی ہے۔ واضع رہے کہ سال 2017ء میں ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن کے نئے قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو امریکہ سے بے دخل کردیا جائے گا ۔