فواد چوہدری کی سینیٹ آمدپراپوزیشن کا واک آؤٹ

 

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی سینیٹ آمد پر ن لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان نے لفظی بمباری کی ،اپوزیشن نے واک آئوٹ کیا ۔مشاہداللہ خان نے فواد چوہدری کو دیکھ کر کہا کہ یہ ایوان میں کہاں سے آگئے ؟یہ اس حکومت کو مروائیں گے،اپنے بیان پر معافی مانگیں،وفاقی وزیر نے معافی نہیں مانگی تو ایوان سے واک آئوٹ کریں گے۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ باعث شرم ہے کہ ایک افسر نے بٹوہ چوری کیا،فواد چوہدری نے جواباً کہا کہ ہم نے تحقیقات کی ہیں ،وہ ن لیگ کا بندہ تھا ،جس پر مشاہداللہ خان برہم ہوگئے۔فواد چوہدری نے اپوزیشن کے واک آوٹ پر کہا کہ میں نے تو پہلے ہی کہا تھا نکلوں گا نہیں نکلوائوں گا،چیئرمین سینیٹ نے انہیں اپوزیشن کو مناکر واپس ایوان میں لانے کی ہدایت کی ۔