کےالیکٹرک نے کراچی والوں کاجینا حرام کردیا

 

کراچی : شہر قائد کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ، شہر کی مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، گھنٹوں کی لوڈشیدنگ نےعوام کا جینا مشکل کردیا۔

رات گئے شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،گلشن اقبال ،ملیر ،شاہ فیصل کالونی،قائد آباد ،شاہ لطیف،اسٹیل ٹاون، نارتھ کراچی ،لیاقت آباد، عزیزآباد،ڈیفنس، کیماڑی ، ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد ، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، صدر، کھارادر، ٹاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ہوا میں نمی کی وجی سے ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ،متبادل سرکٹ سے شہر کو بجلی فراہم کی جارہی ہے،عملہ بجلی کی مکمل بحالی کے لئے کوشاں ہے۔