کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی میں کمی

 

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ سے تکنیکی وجوہات کے باعث بجلی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے۔ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں بجلی کی مجموعی طلب 23 سو میگا واٹ ہے اور نیشنل گریڈ سے کے ای کو 6 سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ منافع پالیسی کے تحت کے ای نجی پاور پلانٹ سے 6 سو میگا واٹ بجلی نہیں خرید رہی۔

کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 7 سو میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے، صنعتی علاقوں کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کی وجہ سے رہائشی علاقوں کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاور شارٹ فال کے باعث مستثنیٰ علاقوں میں ایک گھنٹے تک کا عارضی لوڈ مینیج کیا جائے گا۔کے الیکٹرک کی جانب سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا ہے کہ سپلائی میں بہتری کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں تاہم نیشنل گرڈ سے بجلی کی سپلائی بہتر ہوتے ہی شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔