ایف بی آر 169 بڑے ٹیکس نادہندگان پر ہاتھ ڈالنے کیلئے تیار

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی تیاری کرلی، پہلے مرحلے میں 169 بڑے ٹیکس نادہندگان پر ہاتھ ڈالا جائےگا۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں ایسے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،جن میں بڑی گاڑیاں اور جائیدادیں خریدنےاورٹیکس گوشوارہ نہ دینےوالے شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 3000سی سی سے بڑی گاڑیاں یا 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق بڑی جائیدادیں خرید کر ان پر کرایہ وصول کرنے والے بھی قابل گرفت ہیں،ان سے ٹیکس وصولی کے ساتھ جرمانہ بھی لیا جائےگا۔