اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، 2 کلو منشیات برآمد

راولپنڈی: اسلام آباد ایئرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز(اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ جانے والے مسافر سے 2 کلو منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پربیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے اے ایس ایف نے 2 کلو منشیات برآمد کرلی۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم سید رحمان نے 2 کلو منشیات سامان میں چھپائی گئی تھی، مسافر دبئی جا رہا تھا۔
اے ایس ایف حکام نے منشیات برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔