امریکی ریسٹورنٹ میں سونے سے بنے چکن ونگز

نیویارک:امریکا کے ایک معروف چین آف ریسٹورنٹ نے سونے سے بنے چکن ونگز فروخت کیلئے پیش کردیئے ہیں۔
ریسٹورنٹ کی 3ہزار شاخیں مکمل ہونے کی خوشی میں متعارف کروائے جانے والے یہ گولڈ چکن ونگز 24قیراط کے سونے کی تہہ میں لپیٹ کر پیش کیے جاتے ہیں۔
اسپیشل گولڈ چکن ونگز کی قیمت صرف 10امریکی ڈالر ( تقریباً 1300پاکستانی روپے ) ہے جبکہ یہ تمام برانچز پر دستیاب ہیں۔