امریکی شہر نیویارک میں ہولناک حادثہ، 20افراد ہلاک

نیویارک:نیویارک میں ہول ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں حادثے کا سبب بننےوالی گاڑی میں سوار 18افراد سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ نیو یارک کے دیہی علاقے اسکوہیری Schoharie میں روٹ 30 پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق لیموزین کار انٹر سیکشن پر رکنے کے بجائے بے قابو ہو کر ایک اسٹور کی پارکنگ لاٹ میں جاگھسی۔
لیموزین میں ڈرائیور سمیت 18 افراد سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے سالگرہ تقریب کے سلسلے میں لیموزین میں سوار تھے، کار کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی مارے گئے۔
2009ء کے بعد امریکا میں اسے ٹرانسپورٹ کا بدترین حادثہ قرار دیا جا رہاہے، 2009ء میں بفیلو میں طیارہ گرنے سے 49افراد ہلاک ہوگئے تھے۔