صادق آباد میں ہیلمٹ نہ پہننے پر باپ نے بیٹے کا چالان کردیا

صادق آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں ٹریف پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی) نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے ہی بیٹے کا چالان کردیا۔
اے ایس آئی ٹریفک پولیس امتیاز عباس نے ہیلمٹ نہ پہننے پر بیٹے کا 200 روپے کا چالان کیا۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔