امریکا،ٹریفک حادثے میں 18باراتیوں سمیت 20 افراد ہلاک

نیویارک : امریکی ریاست نیو یارک میں کار ڈرائیور سے بے قابو ہع کر پارکنگ لاٹ میں گھس گئی ، اس ہولناک ٹریفک حادثے میں 18 باراتیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ نیو یارک کے دیہی علاقے اسکوہیری میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور سے بے قابو ہونے والی لیموزین کار میں ڈرائیور سمیت 18 باراتی سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہوگئے، دو راہگیر بھی کار کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ 2009ء کے بعد امریکا میں ٹرانسپورٹ کا یہ بدترین حادثہ ہے، 2009ء میں بفیلو میں طیارہ گرنے سے انچاس افراد ہلاک ہوئے تھے۔