دبئی ٹیسٹ:دوسری اننگز میں45رنزپرپاکستانی ٹیم کے3کھلاڑی آئوٹ

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جس کے بعد قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز شروع کی تاہم دن کے اختتام پر پاکستان نے صرف 45 رنز پر 3 وکٹیں گنوادیں۔

دوسری اننگز میں پاکستان کو پہلا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں ہوا جنہوں نے پہلی اننگز میں سنچری اسکور کی تھی تاہم وہ صرف 17 رنز بناسکے،دوسرے آئوٹ ہونے والے بلال آصف تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے حالانکہ وہ نائٹ واچ مین کے طور پر آئے تھے،

اس کے بعد اظہر علی بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئےجبکہ امام الحق 23 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف مجموعی طور پر 325 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔