ایڈیشنل آئی جی کراچی کارانگ وےآنےوالوں کوگرفتاراورگاڑی ضبط کرنےکاحکم

کراچی:کراچی پولیس کا اہم فیصلہ کیا گیاہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی رانگ وے آنے والوں کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئےگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے رانگ وے آنے والے افراد کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جس پر شہر کے تمام علاقوں میں عمل شروع کردیا گیا ہے۔

جسے کے 2 پولیس اہلکار بھی شکار ہوگئے، رانگ وے آنے والے دونوں اہلکاروں اور دیگر شہریوں کو تھانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل آئی جی نے قواعد اور ضوابط پر پابندی کروانے کے لیے احکامات دیئے ہیں اور رانگ وے آنے پر گرفتاری دفعہ 279 کے تحت کی جارہی ہے۔