تبدیلی،تبدیلی کانعرہ لگاکرمعیشت کابیڑہ غرق کر دیا گیا،فضل الرحمان

کراچی: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئی حکومت نے آغاز میں ہی غریب کی کمر توڑ دی، گزشتہ دنوں کے دوران معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اقتدار سے پہلے کہا تھا کہ اگر آئی ایم ایف سے قرض لیا تو خود کشی کر لوں گا لیکن اب پاکستانی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد نہیں بلکہ غلام قوم ہیں، بین الاقوامی ادارے پاکستان کو کنٹرول کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ تیار کیا جاتا ہے۔