اسکاٹ لینڈیارڈکامریم اورحسین نواز کےبیٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنےکافیصلہ

لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مریم نواز اورحسین نواز کے بیٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور صاحبزادے حسین نواز کے بیٹوں ذکریا شریف اورجنید صفدر کا 12 جولائی کو لندن میں ایون فیلڈ کے باہرپی ٹی آئی کارکنوں سے جھگڑا ہوا تھااور اس موقع پر دونوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تاہم اب اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ تحقیقات میں سامنے آیا کہ جنید اور ذکریا خود کو بچاتے ہوئے لڑائی کا حصہ بنے لہٰذا ان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔