دبئی ٹیسٹ:پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 462 رنز کا ہدف

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 181 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز ڈکلئیر کردی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگ میں پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کردی۔
امام الحق اور حارث سہیل نے چوتھے روز کھیل شروع کیا تو دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 110 تک پہنچا یا۔
اس موقع پر امام الحق 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے حارث سہیل بھی 39 رنز سے آگے نہ جاسکے۔
اسد شفیق 181 کے مجموعے پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کپتان نے اننگز ڈکلئیر کردی۔
بابراعظم 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اس طرح قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے جون ہولاند نے 3، نیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور اپنی دوسری اننگز شروع کی ۔

تبصرے بند ہیں.