اسپیکر قومی اسمبلی نےشہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

0

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئےقائد حزب اختلاف شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔

اسپیکر اسد قیصر نے یہ فیصلہ کارروائی اور طریقہ کار کے تحت کیا، قواعد کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو اجلاس میں طلب کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں جس کے بعدن لیگ نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر جاکر انہیں ریکوزیشن جمع کرائی تھی اور اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر میں کہا گیاہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ضروری سمجھتے ہیں کہ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی شرکت ضرورت ہے اس لیے انہیں طلب کیا گیا ہے لہٰذا ان کی حاضری یقینی بنائی جائے اور جب اجلاس ختم ہوجائے تو نیب انہیں دوبارہ تحویل میں لے سکتی ہے۔واضح رہےکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.