کینیامیں بس ڈرائیور سے بےقابو ہوکرکھائی میں جاگری،50مسافر ہلاک

کینیا میں بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گئی اور اس خوفناک حادثے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیز رفتار بس ڈھلوان کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کرسڑک سے اتر گئی اور کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے،جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق نیروبی سے کاکا میگا جانے والی مسافر بس میں حادثے کے وقت 52 افراد سوار تھے۔

تبصرے بند ہیں.