بڑےمنصوبوں کی تکمیل میں ایف ڈبلیواوکاکرداربہت اہم ہے،خسروبختیار

0

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی اور قومی اہمیت کے بڑے منصوبوں کی تکمیل میں ایف ڈبلیو او کا کردار بہت اھم ہے۔

موجودہ حکومت سی پیک منصوبے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے روڈ اور ریل انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل انعام حیدر ملک نے وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے گوادر کے مقامی لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے 4.4 ملین گیلن کے صاف پانی کے پلانٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے پر زور دیا،جبکہ متعلقہ حکام کو مقامی آبادی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے گوادر میں مزید یومیہ پانچ ملین گیلن کے صاف پانی کا پلانٹ نصب کرنے کے حوالے سے دستاویزات تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.