کراچی:مختلف سڑکوں پربدترین ٹریفک جام،شہریوں کامشکلات کاسامنا

کراچی: شہر قائد کی مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام سےشہریوں کو منٹوںکے سفر میں گھنٹے لگ گئے۔

شہر کے تجارتی اور مرکزی علاقے صدر، لکی اسٹار، نمائش چورنگی، ایمپریس مارکیٹ، شارع فیصل ، آئی آئی چندریگر روڈ، کارساز اور ائیر پورٹ پر ہزاروں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ناتھا خان برج پر گڑھا بھرنے کا کام شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایئرپورٹ جانے والے ٹریک پر ٹریفک دباؤ ہے، جب کہ صدر کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے باعث ٹریفک جام ہے۔
اطلاعات کے مطابق شاہراہ فیصل میٹرو پول ہوٹل سے لے کر ڈرگ روڈ تک گاڑیاں آہستہ آہستہ سفر کررہی ہیں۔ اس طرح ڈالمیا سے لے کر جوہر چورنگی اور وہاں سے کامران چورنگی تک گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔