آئی ایم ایف کےوفدسےوزارت خزانہ کےمذاکرات کاپہلادورختم

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے وفد سے وزارت خزانہ کے مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے آج وزارت خزانہ حکام کے ساتھ مذاکرات کیے، آئی ایم ایف کے ساتھ آج تکنیکی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا تھا، پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان قرض کی مالیت سےمتعلق حتمی تخمینہ مذاکرات کے آخر میں پیش کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر قرض کی درخواست کرسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے اپنے حصے کی حد کے مطابق قرض لے گا، جبکہ وفد کو قرض کی ادائیگی کے طریقہ کار کی تفصیل بھی مہیا کی جائے گی، جس کیلئے معاشی اصلاحات کا مکمل پلان بھی مہیا کیا جائےگا۔
پاکستانی حکام گردشی قرضوں اور سبسڈی میں کمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام مذاکرات میں شریک ہیں۔