خلع کےفیصلے پر دل کا دورہ پڑنے سے شوہر چل بسا

کراچی: عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں خاتون نے خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جب کہ عدالت نے میاں بیوی کو صلح کی مہلت دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان مقررہ وقت میں صلح نہ ہو سکی جس پر عدالت نے خاتون کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کر لی۔
صلح نہ ہونے اور بیوی کی خلع کی درخواست منظور ہونے پر دلبرداشتہ شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔