چین میں دنیا کا سب سے بڑا مچھر دریافت

فرینکفرٹ:یوں تو مچھر وں سے آئے دن پالا پڑتا رہتا ہے جوملیریا اور ڈینگی سمیت کئی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔
تاہم چین کے شہرDujiangyan سے ملنے والے اس مچھر کو دیکھ کر آپ کے ہوش ہی اُڑ جائین گے جسے دنیا کے سب سے بڑے مچھر ہونیکا اعزاز مل چکا ہے ۔
حال ہی میں گینزورلڈ ریکار ڈبک میں شامل ہونیوالے اس مچھر کی ٹانگوں کا پھیلاؤ 25.8سینٹی میٹر تک ہے جبکہ 11.15سینٹی تک اس کے پُر پھیلے ہوئے ہیں جو کہ ایک عام مچھر سے دس گنا بڑے ہیں۔