ٹرمپ صحافی کے سوال پرآپے سے باہر،مائک چھیننے کاحکم

واشنگٹن:امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج پروائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی این این کے رپورٹر پر چڑھ دوڑے۔
امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ آپے سے باہر ہو گئے، رپورٹر کو بُرا بھلا کہا اور عملے کو رپورٹر کا مائیک چھین لینے کا حکم دے دیا۔
روسی مداخلت سے متعلق سوال پر خفا ٹرمپ نے صحافی کو چُپ ہونے کا کہا، بولے وہ کسی روسی مداخلت کو نہیں مانتے، یہ سب افواہ ہے، بیٹھ جاؤ، بہت ہوگیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر کو مزید کہا کہ امریکی چینل کے لیے شرمناک ہے کہ تم جیسے رپورٹر رکھے ہوئے ہیں، تم غلط خبریں دیتے ہو، چینل چلاتا ہے، تم لوگوں کے دشمن ہو۔انہوں نے ایک اور صحافی کو بھی ’نسل پرستانہ سوال نہیں کرو‘ کہہ کر چُپ کرا دیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کامیاب مہم کے نتیجے میں ہم نے بڑی کامیابی حاصل کی، ایسا بہت کم ہوا ہے کہ مڈٹرم الیکشن میں حکمران جماعت نے سینیٹ میں زیادہ نشستیں جیتی ہوں، ایوان نمائندگان نے میرے خلاف تحقیقات کیں تو کوئی اشتراک نہیں ہو گا۔