آسیہ بی بی کےمعاملےپرغیرذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی،فوادچوہدری

اسلام آباد:وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آسیہ بی بی کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی، تاثر دیا گیا کہ آسیہ بی بی کوغیر ملکی سفیر لے کر چلا گیا ہے،ایسا نہیں کہ کوئی سفیر آئے اور آسیہ بی بی کو رہا کردیا جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا ،کابینہ کو دورہ چین کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ،پاکستان کی ادائیگیوں کے حوالے سے ایمر جنسی نہیں رہی ۔
وزیراطلاعات نے مزید کہاکہ سب کو مک مکے کی عادت ہے اوراب ایسا نہیں ہورہا،عمران خان کسی سے بھی مک مکا نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک وفاقی کابینہ کے 11اجلاس ہو چکے ہیں جس میں 120فیصلے ہوئے اور 72پر عملدر آمد ہوا ۔