چین کتنی مدد دےرہا ہےظاہرنہیں کر سکتے،وزیراعظم عمران خان

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ چین کتنی مدد دے رہا ہے ظاہر نہیں کر سکتے، چین نے پاکستان کو نقد مالی مدد کا اعلان کرنے سے روکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چین کی جانب سے امدادی رقم سے متعلق سوالات پر وزیر اعظم نے جواب سے معذرت کر لی اورکہاکہ چین نے پاکستان کو نقد مالی مدد کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے، کیونکہ اس سے چین کے یدگر پارٹنرز تحفظات کا اظہار کر سکتے ہیں۔

عمران خان نے اراکین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں منظم ہو کر چلیں، اپوزیشن کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا، کوئی بھی رکن قومی اسمبلی وزیر دفاع پرویز خٹک کی اجازت کے بغیر ایوان میں تقریر نہیں کرے گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ دو ماہ تک ایوان میں نہیں آ سکتا چیلنجز کا سامنا ہے لیکن دو ماہ بعد ایوان میں تواتر سے آیا کروں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے اور مظاہروں کو مصالحتی انداز میں ہی حل کر سکتے تھے، دھرنے میں پیسے دے کر لوگوں کو لایا گیا اور اگر دھرنا ختم نہ ہوتا تو حکومتیں ختم ہو سکتی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.