آئی جی اسلام آبادکوعہدےسےہٹوانےوالےاعظم سواتی زمین پر قبضےکانوٹس مل گیا

اسلام آباد: غریب جھونپڑی والے کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرآئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹوانے والے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو زمین پر قبضے کا نوٹس مل گیا۔
وفاقی وزیر کو بھیجے گئے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سی ڈی اے کی زمین پر تجاوزات قائم کیں اور غیر قانونی بیسمنٹ بنائی۔

سی ڈی اے کی جانب سے اعظم سواتی کو 5 روز میں تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر تجاوزات گرا دی جائیں گی۔