حکومت گھربنانےکےدعوئوں سےجان چھڑا رہی ہے،قمرزمان کائرہ

لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوچکےہیں،حکومت اب گھر بنانے دعوؤں سے جان چھڑا رہی ہے ، حکومت وہ کام کرے جوحقیقت سے میل کھاتا ہو۔

حکومت جتنے دعوے کرتی رہی ہے اور سودن کا جو پروگرام بنایا تھا کہ ایک کروڑ ملازمتیں دےںگے، پتہ نہیں کیسے دیں گےجبکہ حکومت اب اپنے دعوؤں سے جان چھڑا رہی ہے ۔

پیپلز پارٹی کےرہنما کا مزید کہناتھاکہ وزیر اعظم نے دھرنے کرنیوالوں کوفسادی کہا تھا لیکن اب ان سے معاہدہ کرنے کا مطلب اس سارے عمل کوتسلیم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت وہ کام کرے جوحقیقت سے میل کھاتا ہو، حکومت اس راستے پر زیادہ دیر نہیں چل سکتی ۔