ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مولانافضل الرحمان

کراچی : شارع قائدین پرمتحدہ مجلس عمل نے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے تحت جلسہ کیااس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی دباؤ پر کیا جانے والا کوئی فیصلہ قبول نہیں، ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوامی عدالت نے بیرونی دباؤ پر کیا گیا فیصلہ مسترد کردیا ہے، مقتدر ادارے سن لیں، ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت ختم کردی گئی ہے، ہم آج بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مارچ سے پروفیسر ساجد میر، مولانا غفور حیدری، شاہ اویس نورانی، معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ شبیر حسین میسمی، خالد سومرو اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔