علی عمران نے13کروڑ کےسرکاری چیک لےکراپنےاکائونٹ میں ڈلوائے،ڈی جی نیب

لاہور:ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہاکہ شہبازشریف کے داماد علی عمران نے13کروڑ کے سرکاری چیک لے کر اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈلوائے ، بلایا تو ملک سے بھاگ گئے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ علی عمران کو جب نیب نے بلایا تو وہ ایک دفعہ آئے اور اس کے بعد ملک سے باہر بھاگ گئے ، اب جب وہ واپس آئیں گے تو ان سے پیسوں کا حساب لیا جائے گا ۔
ان سے پوچھا جائے گا کہ انہوں نے پیسے کس کودیئے ؟ہم نے بینک کا سارا ریکا رڈ لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کوبلاتے ہیں وہ ملک سے بھاگ جاتا ہے ۔