ارشد وہرہ، بابر غوری اور خواجہ سہیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔
ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ایم کیوایم کے موجودہ اورسابق رہنماؤں کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے جارہے تھے ۔
ان رہنماؤں میں بابرغوری، خواجہ سہیل منصور، احمد علی اور ارشد وہرا شامل ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چاروں ملزمان مفرورہیں ،بارباربلانے کے باوجود حاضر نہیں ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد کو 12 نومبر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔