دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی سائڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی میںکھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس پہلے میچ کی طرح نیوزی لینڈ نے جیت لیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وننگ کمبی نیشن برقرار رکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں ان فٹ جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔